"زرعی زہروں کا محفوظ اور موزوں استعمال "
*بازار سے خریدتے وقت:
زرعی زہر ہمیشہ محکمہ زراعت کے پاس رجسٹرڈ زہر فروش ڈیلر سے خریدیں.
فصل کے مکمل دورانیہ کی زرعی زہریں ایک دفعہ میں نہ خریدیں.
لیبل پر معلومات غور سے پڑھیں.
*ذخیرہ کرتے وقت:
زہر کو ہمیشہ اسکی اصل بوتل یا ڈبے میں رکھیں.
زہر کو کبھی بھی گھر کے احاتے میں ذخیرہ نہ کریں.
کیڑے مار زرعی زہر اور جڑی بوٹی مار زرعی زہر کو الگ الگ رکھیں.
سٹور کو بارش اور براہ راست روشنی سے بچائیں.
*سپرے کیلئے سامان کا چناؤ کرتے وقت :
نوزل کا انتخاب زہر کے مطابق یا لیبل کی ہدایات کے مطابق کریں.
دیگر سامان کی فراہمی بھی یقینی بنائیں.
کیڑے مار زرعی زہر اور جڑی بوٹی مار زرعی زہر کیلئے الگ الگ سپرے مشین استعمال کریں یا پھر سپرے مشین کو پہلے استعمال کیے گئے زہر کے اثرات سے پاک کریں.
*سپرے کربے کے عمل کے بعد کی احتیاط:
سپرے کرنے کے فوراً بعد سپرے مشین اور دیگر سامان کو اچھی دھوئیں.
بچے ہوئے محلول کو پانی والے کھالوں، تالاب وغیرہ میں نہ بہائیں.
سارا عمل کرنے کے بعد اچھی طرح نہائیں اور پھر کھانے پینے کی اور دیگر اشیا استعمال کریں.
Comments
Post a Comment