Carom Seeds(اجوائن)

السلام علیکم! میرے آج کے اس بلاگ کا عنوان "Carom Seeds" یعنی اجوائن ہے. اجوائن ہمارے گھر کے کچن میں پائے جانے والے مصالحوں میں ایک بہت ہی مفید مصالحہ ہے جس کا استعمال ہم ساگ، سبزی اور پراٹھے وغیرہ بنانے میں کرتے ہیں. آپ کو یہ جاں کر حیرت ہوگی کہ اجوائن نہ صرف ایک مصالحہ ہے بلکہ بہت سے لوگوں کی دوا ہے اور کئ بیماریوں کا علاج ہے.
اب میں آپ کو اجوائن کے کچھ طبی فوائد بتانا چاہتا ہوں جو کہ درج ذیل ہیں:
بدلتے موسم میں سردرد اور زکام میں اجوائن کا استعمال بہت مفید ہے. یہ کیسے؟ اب میں آپ کو اس کی وجہ بتانا چاہوں گا.زکام اور سردرد میں تھوڑی سی اجوائن کو ٹِشو میں ڈال کے ایک پوٹلی بنا لیں. پھر اے دن میں دو سے تین مرتبہ سونگھنے سے زکام اور سردرد دور ہو سکتا ہے.
اسی طرح اگر آپ کھانس سے پریشان ہیں تو اجوائن کو ایک گلاس پانی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں. جب پانی آدھا رہ جائے تو چولہے سے اتار لیں. اسے دن میں دو سے تین مرتبہ پینے سے کھانسی دور ہو جائے گی.
اجوائن ہمارے نظامِ ہاضمہ کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے. جب ہم بازاری کھانا کھاتے ہیں تو اس سے ہمارے معدے میں جلن اور بیزاری ہو جاتی ہے. اس سے چھٹکارا پانے کیلئے بھی اجوائن کارآمد ہے.
قبض کی شکایت میں اجوائن کو کالی مرچ کے ساتھ استعمال کرنے سے کافی حد تک فائدہ ملتا ہے.
کان کے درد کیلئے اجوائن کا تیل بہت مفید ہے. اجوائن کا تیل جوڑوں کے درد کیلئے بھی انتہائی اہمیت کا حامل اور فائدہ مند ہے. منہ کے چھالوں اور بدبو کیلئے بھی اجوائن بہت مفید ہے. کھانے کے بعد اجوائن کا استعمال بھی مفید ہے.
Asthma یعنی دمہ ک مریضوں کے لیے اجوائن ایک نعمت ہے. اجوائن ہمارے خون کو صاف کرتی ہے. گُڑ کے ساتھ ملا کر صبح اور شام کو کھانے سے سانس کی بیماریوں پر کافی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے!!!

Comments

Popular posts from this blog

"Faisalabad's crop production and area information"

Sectarianism is Pakistan

Breast Cancer Awareness